اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ کے رہائشیوں اور حماس کے ارکان کے ٹیلی فونز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اقوام متحدہ سے کیا جانے والا ان کا خطاب انہی ٹیلی فونز کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو واپس کر دیا جائے، حماس کو غیر مسلح کر دیا جائے اور غزہ کی پٹی کو عسکریت پسدوں سے خالی کیا جائے تو جنگ فوری طور پر ختم ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا
نیتن یاہو نے واضح کیا کہ جو اس پر عمل کرے گا وہ زندہ رہے گا، اور جو نہ کرے گا اس کا پیچھا کیا جائے گا۔
ان کا خطاب غزہ سٹی میں لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے بھی نشر کیا گیا۔
In an unprecedented action, Prime Minister Benjamin Netanyahu, in a live broadcast from the UN building in New York, has announced that the IDF took control of the telephones of Gaza residents and Hamas members, and that his speech is now being broadcast live via the telephones.
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) September 26, 2025
اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران یہ عزم بھی دہرایا کہ حماس کے خاتمے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ ان کے خطاب کے دوران بڑی تعداد میں مندوبین، خصوصاً عرب اور مسلم ممالک کے نمائندے، اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
دوسری جانب الجزیرہ نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز محصور اور بمباری سے متاثرہ فلسطینی علاقے میں 60 افراد جاں بحق ہوئے۔












