ایشیا کپ 2025 کے بڑے فائنل سے قبل ایک عجیب صورتحال سامنے آئی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے روایتی فوٹوشوٹ میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل : سندھ کے 6 شہروں میں بڑی اسکرینز پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ
اس پر جب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے پریس کانفرنس میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوریا کمار کا ذاتی فیصلہ ہے، اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔
پاکستانی کپتان کا عزم
سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت فائنل میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہے اور جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہی جیتے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک پاکستان کو دو بار ہرایا ہے لیکن وہ پرامید ہیں کہ فائنل میں گرین شرٹس بہترین کھیل پیش کریں گے۔
دباؤ کی حقیقت
سلمان نے اعتراف کیا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان نے زیادہ غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی۔ تاہم ان کے بقول اگر ٹیم اپنی حکمت عملی پر پورے 40 اوورز عمل کرے تو کسی بھی حریف کو شکست دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے
ٹاس کی اہمیت پر رائے
کپتان سلمان نے کہا کہ ٹاس کھیل کا آغاز ضرور ہے لیکن اس پر زیادہ انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق اصل فرق کارکردگی اور حکمت عملی سے پڑے گا۔
ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا اور شائقین اس سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔