بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو بھکاری بنارہا ہے، اس سے بچنا چاہیے، رانا مشہود

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آئی ایس ائی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان سے رابطہ کرکے آرمی چیف بنانے کی درخواست کی تھی۔

سینئر صحافی عمار مسعود سے ایک انٹرویو کے دوران رانا مشہود نے بتایا کہ فیض حمید نے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ نواز انہیں آرمی چیف بنا دے تو جو 2018 میں انہوں نے عمران خان کے لیے کیا تھا اس سے 10 گنا زیادہ وہ ہمارے لیے کریں گے۔

رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کو لانے اور نواز لیگ کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے فیض حمید ماسٹر مائنڈ تھا اور عمران خان اور فیض حمید دونوں نے مل کر 2033 تک اقتدار میں رہنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل چوری کرکے جنرل فیض حمید کو دیے، شیر افضل مروت کا الزام

رانا مشہود کے مطابق آج بھی کچھ اداروں میں ان کی باقیات موجود ہیں، اور ملک پر مسلط کی جانے والی ’ففتھ جنریشن وار‘ کے پیچھے کردار بھی وہی تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد نوجوانوں کو مایوس اور بدظن کرنا تھا، لیکن آج کے حالات اس کے برعکس ہیں اور نوجوان ایک بار پھر روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہوں گے جو اپنی مدت پوری کریں گے۔ شہباز شریف محنت کر رہے ہیں، وہ اپنے وزرا اور مشیروں سے کام اور نتائج مانگتے ہیں۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین سیلاب زدگان کی مدد کے نظام کے متعلق جاری حالیہ تنازع پر بات کرتے ہوئے رانا مشہور نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف ہیں کیونکہ اس سے لوگ بھکاری بن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہادتوں کا معیار جنرل فیض حمید کی قسمت کا فیصلہ کرےگا، کرنل انعام الرحیم

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کی مدد کے لیے اپنا بجٹ استعمال کر رہی ہے اور 18ویں ترمیم کے بعد ہر صوبے کو ان کاموں کے اختیارات ملے ہوئے ہیں۔ ہمیں لوگوں کو روزگار دینا چاہیے، نہ کہ گھر بیٹھے وہ پیسے لیتے رہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مریم نواز انتھک محنت کرنے والی خاتون ہیں جن کے تمام منصوبے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہیں۔ سیلاب کے دنوں میں وہ خود متاثرین کے درمیان پہنچیں اور براہِ راست کام کیا۔

مریم نواز نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف نواز شریف کی بیٹی نہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر لیڈر ہیں اور مستقبل میں پارٹی کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 2013 میں قائم کیے گئے اس ادارے کی پہلی سربراہ بھی مریم نواز تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت تعلیم کے شعبے میں اسکالرشپس اور آن لائن کورسز دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:جنرل فیض حمید کی صحافی ابصار عالم سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو لیک

رانا مشہور نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے ’ڈیجیٹل یوتھ ہب‘ بنایا گیا ہے جس پر دنیا بھر کے اسکالرشپس، کورسز اور ملازمتوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

یہ پورٹل اے آئی سے منسلک ہے اور نوجوانوں کو ان کی تعلیم اور مہارت کے مطابق مواقع تجویز کرتا ہے۔ آج تک 6 لاکھ سے زائد نوجوان اس پر رجسٹر ہو چکے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد ڈاؤن لوڈز ہو چکے ہیں۔

رانا مشہود نے بتایا کہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے اندرون اور بیرونِ ملک لاکھوں ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔ صرف سعودی عرب آئندہ 3 سال میں 12 لاکھ پاکستانی ورکرز منگوانا چاہتا ہے، جبکہ جاپان میں 7 لاکھ سے زائد افراد کے لیے مواقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف اس سال 8 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے اور ہدف ہے کہ دسمبر تک یہ تعداد 15 لاکھ تک پہنچ جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک صرف پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ دیے جا چکے ہیں اور اس کی ایک نئی اسکیم دوبارہ جلد شروع ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

نیپال کی کرکٹ ٹیم کا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ

ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو

ویڈیو

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست بند گلی میں؟

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں مدھم ہوتی ریڈیو کی آواز

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ