جنرل فیض حمید کی صحافی ابصار عالم سے مبینہ ٹیلی فونک گفتگو لیک

جمعرات 15 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٓ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ  جنرل فیض حمید کی معروف صحافی ابصار عالم سے ایک مبینہ فون کال لیک ہوئی ہے جسے نجی ٹی وی چینل’ سما‘ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ریلیز کیا ہے۔ واضح رہے کہ ابصار عالم ان دنوں سما ٹی وی سے وابستہ ہیں۔

مبینہ فون کال میں جنرل فیض حمید ابصار عالم سے گلہ شکوہ کرتے ہیں کہ وہ انھیں لفٹ نہیں کراتے، پھروہ انھیں ایک کام کہتے ہیں۔ اس فون کال میں بریگیڈیئر غفار کا ذکر بھی ہوتا ہے جنھیں حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مبینہ فون کال میں جنرل فیض حمید اور ابصار عالم کی باہمی گفتگو کیا ہوتی ہے، ذیل میں مکمل دی جا رہی ہے۔

ابصار عالم: ’ السلام علیکم، جناب عالی! کیسے ہیں آپ، خیریت سے ہیں؟‘

جنرل فیض حمید: ’خیریت سے، آپ سنائیں؟‘

ابصار عالم:’ میں ٹھیک ہوں، آپ کی دعائیں۔‘

جنرل فیض:’ آپ ہمیں لفٹ نہیں کراتے۔‘

اس پر ابصار عالم کہتے ہیں:’ کمال کرتے ہیں آپ، ساری لفٹ آپ کے لیے ہے۔‘

جنرل فیض حمید کہتے ہیں’ میں صحیح کہہ رہا ہوں۔ میں تو گلہ کر رہا ہوں۔‘

ابصار عالم: ’اچھا گلہ کر رہے ہیں آپ، لیکن ایسا ہوا کیا؟‘

جنرل فیض حمید:’ چلو! ایک بریگیڈیئر صاحب ہے ہمارا،  اس کو بھیجوں گا۔ ایک کام ہے۔ دو پرانے چینلز کے لائسنس بیچے تھے، ان کے لائسنس پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ تو ذرا آپ ایک اسپیشل مہربانی کروا دیں۔‘

ابصار عالم:’ کون سے والے؟‘

جنرل فیض حمید:’ وہ آئے گا، تفصیلات مجھے بھی نہیں پتہ۔ تفصیلات وہ بتائے گا۔‘

ابصار عالم:’ اچھا، آپ نے مجھے اس سے پہلے تو اس کا کچھ نہیں کہا تھا۔‘

جنرل فیض حمید:’ نہیں، ہم اور بہت کچھ کہتے ہیں۔ جب بھی ہم جاتے ہیں  تو آگے سے کہتے ہیں کہ وہ ہماری بات نہیں سنتے۔ میں نے کہا کہ چلو! میں خود ان کو درخواست کردوں گا۔ وہ آئیں گے، بریگیڈیئر غفار نام ہے ان کا۔‘

اس پر ابصار عالم کہتے ہیں’ ٹھیک ہے‘ اور جنرل فیض بھی کہتے ہیں:’ ٹھیک ہے، اوکے‘۔ اور پھر کال ختم ہوجاتی ہے۔

اس فون کال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ابصار عالم ان دنوں چیئر مین پیمرا تھےالبتہ یہ واضح نہیں کہ جن دنوں کی یہ کال بتائی جا رہی ہے، ان دنوں جنرل فیض حمید آئی ایس آئی میں متعین ہوچکے تھے یا  نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں