بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ایشیا کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ بھارتی بلے باز تلک ورما نے ناقابلِ شکست 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

پاکستان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 146 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 46 رنز اسکور کیے۔ تاہم مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور آخری 10 اوورز میں پاکستانی ٹیم محض 62 رنز کا اضافہ کرسکی۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی شروعات مایوس کن رہی۔ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ابتدائی اوورز میں دباؤ ڈالا اور کپتان سوریا کمار یادو سمیت ٹاپ آرڈر کو پویلین واپس بھیج دیا۔

21 رنز پر بھارت کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ تاہم تلک ورما اور سنجو سیمسن نے چوتھی وکٹ پر اہم شراکت قائم کی۔ سیمسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن ورما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی۔

بھارت کو آخری اوورز میں بھی دباؤ کا سامنا رہا لیکن شیوم دوبے کے 33 رنز اور آخر میں رنکو سنگھ کے تیز رفتار چوکے نے میچ ختم کر دیا۔

بھارت نے ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ