بمراہ کا حارث رؤف کو آؤٹ کرکے جہاز گرانے کا اشارہ، ‘بھارتی بورڈ کب کارروائی کرے گا’

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ بی سی سی آئی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اشارہ طیارے کے حادثے کو ظاہر کرتا ہے، جو بھارت کی متنازعہ 8.7 ارب ڈالر کی رافیل ڈیل کے پس منظر میں اور بھی معنی خیز ہوجاتا ہے۔ اس ڈیل پر فی طیارہ 1,000 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کا الزام عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ بمراہ کو اندازہ نہیں کہ اس نے خود کو ٹرول کیا ہے۔

صارف عدنان عالم نے لکھا کہ اگر بمراہ کو اس اشارے پر جرمانہ نہ کیا گیا، جو کہ اس کے اپنے ملک کے خلاف بھی ہے، تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ بھارت کے لیے یہ اب جینٹلمین کا کھیل نہیں رہا بلکہ گندی سیاست بن چکا ہے۔

بمراہ دکھا رہا ہے کہ بھارتی رافیل طیارے پاکستان نے کیسے مار گرائے!

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران 6-0 کا نشان بنانے پر آئی سی سی کی جانب سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین یہ مطالبہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جسپریت بمراہ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال