ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما مشکل وقت میں ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔

میچ کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز نے اپنی گفتگو میں کامیابی کو ٹیم ورک اور مشکل حالات میں اعصاب پر قابو رکھنے کا نتیجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا

رنکو سنگھ نے کہا کہ انہیں جب بھی موقع ملا تو وہ ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہونا چاہتے تھے، اور آج وہ موقع مل گیا۔ مرنے مورکل نے نوجوان کھلاڑی دوبے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس نے بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں ذمہ داری سنبھالی۔

سپنرز ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے کہا کہ پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے تیز آغاز کیا لیکن درمیانی اوورز میں صحیح جگہ گیند کرنے سے میچ کا رخ بدل گیا۔ ورون نے کہا کہ منصوبہ بندی کے مطابق بالنگ کی اور کلدیپ نے تعریف کی کہ نئی گیند پر بیٹرز کو دباؤ میں لانا آسان نہیں تھا۔

شبھمن گل نے کہا کہ پورا ٹورنامنٹ ناقابلِ شکست رہنا ایک اعزاز ہے، جبکہ سنجو سیمسن نے اعتراف کیا کہ بھارت-پاکستان میچ کا دباؤ الگ ہوتا ہے مگر انہوں نے اپنے اعصاب قابو میں رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی

فائنل میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے تیز آغاز کیا، مگر بھارت نے درمیانی اوورز میں واپسی کی۔ کپتان سلمان آغا کی جانب سے 15ویں اوور میں حارث رؤف کو دوبارہ بالنگ دینے کا فیصلہ مہنگا پڑا اور بھارت نے اسی اوور میں میچ کا رخ پلٹ دیا۔

بھارت نے ایک موقع پر تین وکٹیں جلدی گنوانے کے بعد بھی تلک ورما، سیمسن اور دوبے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف حاصل کر لیا۔ پاکستان کے لیے یہ ٹورنامنٹ مواقع ضائع کرنے کی کہانی ثابت ہوا جبکہ بھارت نے بلا شرکت غیرے ایشیا کپ جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ