ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی

اتوار 28 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ میں بھارتی ٹیم شریک نہیں ہوئی ہے۔

اتوار کو ٹی20 ایشیا کپ کے دبئی میں ہونے والےفائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کے درمیان مشترکہ ٹرافی شوٹ طے شدہ روایت کے مطابق نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: بھارتی کپتان کا فوٹو شوٹ میں شرکت سے انکار پر سلمان آغا کا محتاط ردعمل

بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو تقریب میں شریک نہ ہوئے جس کے باعث قومی کپتان سلمان علی آغا نے اکیلے ہی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کرایا۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی میڈیا کو مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی طرف سے کسی فوٹو شوٹ کی ہدایت نہیں ملی تھی اور یہ تقریب سرے سے شیڈول ہی نہیں تھی۔

اس سے قبل ہفتے کو ہی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ مشترکہ ٹرافی شوٹ کا انعقاد نہیں ہوگا اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آفریدی بمقابلہ ابھیشیک، ایشیا کپ فائنل کا فیصلہ کن معرکہ؟

پری میچ کانفرنس میں جب سلمان علی آغا سے سوال کیا گیا کہ اگر بھارت فوٹو شوٹ سے انکار کر دے تو کیا ردِعمل ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ پروٹوکول کے مطابق عمل کریں گے، باقی بھارت کی مرضی ہے کہ وہ شریک ہو یا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں