اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جو اس وقت امریکا میں موجود ہیں، نے وائٹ ہاؤس سے قطری وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے قطر پر حملے کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی، دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی وزیراعظم نے قطری وزیراعظم سے فون پر دوحہ حملے پر معافی مانگی۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ قطر پر حملہ کرتے ہوئے حماس کے رہنماؤں کی نشانہ بنایا تھا جس کی تمام اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی تھی۔
سعودی عرب اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک نے دنیا پر واضح کیا تھا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت امریکا میں موجود ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ملاقات میں غزہ امن معاہدے پر بات چیت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر پر اسرائیلی حملہ: سلامتی کونسل کی مذمت، قطری وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، لیکن اسرائیل اب بھی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔