ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دینے چاہییں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل دیو نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

کپل دیو نے کہا کہ مصافحہ نہ کرنا یا ٹرافی نہ لینا کوئی بڑی بات نہیں، مگر ایسے معاملات کو طول دینا درست نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنا چاہیے اور حکومت کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جبکہ میڈیا کو بھی کھیل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ ان کے بقول میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ تمام پہلو اجاگر کرے، مگر ایک کھلاڑی کی حیثیت سے وہ چاہتے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے تاکہ کھیل کا ماحول بہتر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان سوریا کمار کا مشتاق احمد سے مصافحہ، ’اب ان کی دیش بھگتی کہاں گئی‘

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے تینوں میچز میں پاک بھارت کپتانوں نے روایتی مصافحہ نہیں کیا جبکہ فائنل میں بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ایونٹ کا اختتام ٹرافی ہینڈ اوور کے بغیر ہوا، جسے بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

نیپال کی کرکٹ ٹیم کا کارنامہ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی

ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ

واٹس ایپ کا شارٹ کٹ فیچر متعارف، اسٹیٹس دیکھنے والوں سے براہِ راست چیٹ ممکن

ویڈیو

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاست بند گلی میں؟

ٹیکنالوجی کی دوڑ میں مدھم ہوتی ریڈیو کی آواز

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ