انٹرنیشنل ٹی20 لیگز کھیلنے کے لیے قومی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ، پی سی بی نے وجہ بھی بتادی

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دیے ہیں اور انہیں غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو باضابطہ طور پر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی لیگز سے دستبردار ہوکر مقامی کرکٹ کو ترجیح دیں۔

اس فیصلے سے قومی ٹیم کے صفِ اول کے کھلاڑی متاثر ہوں گے جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف شامل ہیں، یہ سب آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں کھیلنے کے لیے این او سی حاصل کر چکے تھے۔

پی سی بی کا مذکورہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا، جب دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی، جن میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حسن علی شامل تھے، پیر کو لاہور واپس پہنچے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

فائنل میں بھارت نے پاکستان کا فراہم کردہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، اسپنر کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ تلک ورما کی ناقابلِ شکست 69 رنز کی اننگز اور شیوَم دوبے کے تیز رفتار 33 رنز نے بھارت کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔

بھارت نے اس جیت کے ساتھ 9ویں بار ایشیا کپ اپنے نام کیا اور پاکستان کے خلاف مسلسل 8ویں کامیابی بھی حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرحان غنی کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کا نہیں بنتا، تفتیشی افسر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، فیصلہ جاری

ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟

مصطفی عامر قتل کیس میں فرد جرم کب عائد کی جائے گی؟

بھارت: صحافی راجیو پرتاپ کی موت، حادثہ یا منصوبہ بندی کے تحت قتل؟

برطانیہ میں کووڈ کی نئی قسم ’اسٹریٹس‘ کا خطرناک پھیلاؤ

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ