مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر شاہ کوٹ، ضلع ننکانہ صاحب میں گزشتہ شب ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی۔
رانا محمد ارشد کے مطابق واردات رات تقریباً پونے 2 بجے ان کے ڈیرے سے ملحقہ گھر میں ہوئی جہاں جدید اسلحہ سے لیس ملزمان نے ان کے بڑے بھائی رانا اصغر، جو ریٹائرڈ پولیس انسپکٹرہیں، بھتیجے رانا شکیل اور رانا عقیل کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سنگین وارداتوں کے 240 مقدمات حل
انہوں نے بتایا کہ ڈاکو طلائی زیورات، نقدی، لائسنس یافتہ اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر ماسک اور ہاتھوں میں دستانے پہن رکھے تھے جبکہ ڈکیتی کی غرض سے سیڑھیاں ساتھ لائے تھے۔
مزید پڑھیں: حلقے میں 7500 روپے مالیت کی موٹر سائیکل چوری، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
رانا محمد ارشد نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے تھانہ شاہ کوٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔