ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعداد و شمار جاری کردیے، ساتھ ہی سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کی سہولت کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کردیا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، سیلاب متاثرہ طلبہ کی مشکلات کے پیش نظرایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر کے بجائے 26 اکتوبر کو ہوگا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ 50 ہزار 443 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ خیبرپختونخوا سے 39 ہزار 964، سندھ سے 33 ہزار 160 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ بلوچستان سے 10 ہزار 278 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ کیلیے رجسٹریشن کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا پرچہ پونے 14 گھنٹے پہلے آؤٹ ہوا، عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد سے ایک ہزار 146، آزاد جموں کشمیر سے 3 ہزار 322 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، گلگت بلتستان سے ایک ہزار 564، جبکہ سعودی عرب سے 194 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، ایم ڈی کیٹ امتحان صوبائی و وفاقی یونیورسٹیاں لیں گی۔