ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو ’جھوٹ اور پروپیگنڈا‘ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی ایسا کبھی کریں گے۔
Indian media thrives on lies, not facts. Let me make it absolutely clear: I have done nothing wrong and I have never apologized to the BCCI nor will I ever do so.
This fabricated nonsense is nothing but cheap propaganda, aimed only at misleading their own people. Unfortunately,… https://t.co/kHwBkEeQC2
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 1, 2025
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا جھوٹ پر چلتا ہے، حقائق پر نہیں۔ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کبھی معافی مانگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سب گھڑی ہوئی کہانیاں ہیں جن کا مقصد اپنے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کھیل کو سیاست میں گھسیٹ رہا ہے، جس سے کرکٹ کی روح کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ایشیا کپ ٹرافی تنازع
انہوں نے مزید کہا کہ اے سی سی چیئرمین کی حیثیت سے وہ ٹرافی دینے کے لیے اسی دن تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اگر بھارت واقعی ٹرافی چاہتا ہے تو وہ اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر سکتا ہے۔
یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ محسن نقوی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازع پر بی سی سی آئی سے معافی مانگ لی ہے لیکن وہ اپنی شرط کے مطابق ٹرافی اور میڈلز دینے پر تیار نہیں۔