اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو بہتر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس میں مزید 15 ڈیسک شامل کر دیے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے مطابق نئے ڈیسک شام 6 بجے عوام کے لیے فعال ہو جائیں گے، جس سے شہری کم وقت میں لائسنسنگ کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ٹریفک پولیس کی خدمت وینز مختلف علاقوں میں لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے ٹریفک دفتر فیض آباد آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔
ان کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے ٹریفک سٹاف کے برتاؤ سے متعلق بھی شہریوں کے تاثرات جانیں۔#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP pic.twitter.com/sp8jHJR4qz
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 1, 2025
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس
سی ٹی او کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں اور اس اقدام سے عوام کو لائسنسنگ میں مزید سہولت ملے گی۔