بلوچستان میں 2 آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 13دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں 13 دہشتگرد مارے گئے، جن کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیموں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان سے تھا۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ ضلع میں 30 ستمبر کو خوارج کے ایک ٹھکانے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرست خوارج کے 10 دہشتگرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو

اسی طرح یکم اکتوبر کو ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کے دوران فتنہ الہندستان کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں آپریشنز میں بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے قومی عزم پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کوئٹہ اور کیچ آپریشنز میں 13 دہشتگرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوم استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’انسانوں کے جہاں میں‘ جاری

وزیراعظم نے کہا کہ ان آپریشنز میں 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کے عزم، بہادری اور قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ملک کے دفاع کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور امن و سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی

طبی نسخے، ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کو لکھائی بہتر کرنے کا حکم کیوں دیا؟

نیپال میں 2 سالہ آریاتارا شاکیہ نئی زندہ دیوی ’کمارى‘ منتخب

وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کی عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

اسنیپ چیٹ ’فری لنچ‘ ختم: یادگار تصاویر، ویڈیوز نہیں گنوانی تو پیسے دیں!

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات