اسنیپ چیٹ ’فری لنچ‘ ختم: یادگار تصاویر، ویڈیوز نہیں گنوانی تو پیسے دیں!

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میسیجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے فیس وصول کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا نیا فیچر ’انسٹاگرام میپ‘، اسنیپ چیٹ کو ٹکر دینے کی کوشش

یہ اقدام اس وقت کیا جا رہا ہے جب لاکھوں صارفین نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی یادگار پوسٹس کو پلیٹ فارم کی میموریز والے فیچر میں محفوظ کیا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے سنہ 2016 میں میموریز فیچر متعارف کروایا تھا جو صارفین کو اپنی عارضی پوسٹس کو مستقل طور پر محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

تاہم نئی پالیسی کے تحت اب وہ صارفین جن کے میموریز ڈیٹا کا حجم 5 گیگا بائٹ (جی بی) سے تجاوز کر جائے گا انہیں اپنی تصاویر و ویڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے فیس ادا کرنی ہو گی۔

ادائیگی کی تفصیلات اور ردعمل

کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی مرحلہ وار پوری دنیا میں نافذ کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر جن صارفین کا ڈیٹا 5 جی بی سے زیادہ ہو گا انہیں 100 جی بی اسٹوریج پلان پر اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی جائے گی جس کی قیمت ماہانہ 1.99 امریکی ڈالر (تقریباً 560 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

مزید اسٹوریج کے لیے اسنیپ چیٹ پلس اور اسنیپ چیٹ پریمییئم جیسی مہنگی سبسکرپشنز بھی متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

اداائیگی نہ کرنے والوں کے پاس کتنا وقت ہے؟

کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایسے صارفین کو 12 ماہ کی عارضی مفت اسٹوریج فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنا مواد ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ کر سکیں۔

مزید پڑھیے: اسنیپ چیٹ کا اہم فیچر، صارف بحفاظت گھر پہنچنے کی اطلاع دوستوں کو دے سکے گا

تاہم اس اعلان پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس اقدام کو لالچ پر مبنی اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے کیونکہ وہ برسوں سے بغیر کسی فیس کے اپنی یادگار تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کرتے آ رہے تھے۔

صارفین کتنی کھرب تصاویر و ویڈیوز محفوظ کرچکے؟

اسنیپ چیٹ نے تسلیم کیا ہے کہ کسی مفت سروس کو ادائیگی پر منتقل کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن اس کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی میموریز کو بہتر بنانے اور پلیٹ فارم پر سرمایہ کاری جاری رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

کمپنی کے مطابق اب تک صارفین ایک ٹریلین سے زائد تصاویر و ویڈیوز میموریز میں محفوظ کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اے آئی چیٹ بوٹس کے بچوں سے غیر مناسب رابطے، 7 کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع

سوشل میڈیا کے ماہر ڈیو بینوی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ناگزیر تھی۔ ان کے بقول ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں ہم پوسٹ کم کرتے ہیں مگر یادیں زیادہ محفوظ کرتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسٹوریج کے لیے ادائیگی کا عمل ایک قدرتی پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی سعودی شخصیت بن گئیں

90 فیصد مطالبات منظوری کے باوجود بھی احتجاج، کیا ایکشن کمیٹی کو صرف لاشیں چاہیے تھیں؟

عوامی مفاد یا بھارتی ایجنڈے کو تقویت؟ ایکشن کمیٹی بے نقاب ہوگئی

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر رجب طیب اردوان

گھٹنے محفوظ تو آپ مضبوط، جانیے ان کی بروقت حفاظت کے طریقے

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات