مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے، مفتاح اسماعیل

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، مفتاح اسماعیل

وی نیوز ایکسکلوسیو میں سینیئر صحافی عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی لیڈر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔

مریم نواز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر دیکھ لیں۔‘

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ چینی برآمد کر کے 130 روپے سے 200 روپے کر دی گئی، 3 سال سے پاکستان کی اوسط انکم کم ہو رہی ہے اور ہر پاکستانی غریب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی سیاست کو لسانی تنازع نہیں سمجھنا چاہیے، اصل مسئلہ مراعات یافتہ طبقے کا ہے جو عوام کے خلاف کھڑا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ جب تک اسٹرکچرل اصلاحات نہیں ہوں گی، ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

مزید پڑھیے: شہباز شریف کی اپنی شوگر ملیں ہیں، بطور وزیراعظم چینی سے متعلق فیصلے مفادات کا ٹکراؤ ہیں، مفتاح اسماعیل

انہوں نے کہا کہ جب 20 فیصد سے زیادہ بے روزگاری ہو تو کہنا کہ ملک اچھا چل رہا ہے، شرم کی بات ہے۔

 انہوں ںے مزید کہا کہ سنہ 2014 سے سویلین اسپیس سکڑنی شروع ہوئی اور سنہ 2018 سے ہائبرڈ نظام قائم ہوا لیکن نئی قیادت کے آنے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان میں صرف 2،3 خاندان ہی ملک چلا سکتے ہیں۔ ہم (ان سے زیادہ) بہتر (کام) کر سکتے ہیں۔‘

معاشی مسائل پر بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گندم کی خریداری سے ’مڈل مین‘ نے بڑے پیمانے پر منافع کمایا جبکہ حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی، گیس خطے میں سب سے مہنگی ہیں، ہم نے پالیسی چینج کر کے گیس میں نقصان کیا، آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا معاہدہ بھی ختم کر دیا۔

مفتاح اسماعیل نے حکومت پر الزام لگایا کہ 3 سال میں نہ نجکاری کی گئی نہ رائٹ سائزنگ۔ انہوں نے کہا کہ ’آپ بات روز کرتے ہیں مگر عملی قدم نہیں اٹھاتے۔‘

انہوں نے دنیا میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں فوج نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فوجی قیادت کی تعریف کی ہے۔

مزید پڑھیں: سچ بولنے کی سزا مل رہی ہے، مفتاح اسماعیل، میں نے کرپشن کا الزام نہیں لگایا، طارق فضل چوہدری کی وضاحت

مفتاح اسماعیل  کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابیوں کو فوج کے کھاتے میں ڈال دینا اور ناکامیوں کا بوجھ صرف شہباز شریف پر ڈالنا ناانصافی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟