پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان گلوبل صمود فلوٹیلا کی اسرائیل کے ہاتھوں روک تھام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ فلوٹیلا ایک اہم انسانی مشن ہے جو عالمی یکجہتی اور اخلاقی عزم کی علامت ہے۔ اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 16 ستمبر 2025 کو پاکستان نے 15 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت کی ’صمود غزہ فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

پاکستانی شہریوں کی جانوں کا تحفظ اور ان کی خیریت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔ چونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے ہم خطے میں اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان اپنے شہریوں کی فوری اور محفوظ واپسی کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ بھرپور رابطہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے اور ہر سطح پر ان کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘