نیند کی کمی دماغ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تحقیق میں انکشاف

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ناقص نیند انسانی دماغ کو تیزی سے عمر رسیدہ کر سکتی ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ جسم میں سوزش (inflammation) میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وہ حیرت انگیز غذائیں جو نیند کو بہتر بناتی ہیں!

میڈیا رپورٹس کے مطابق جریدہ eBioMedicine میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے دوران ماہرین نے برطانیہ کے 27 ہزار سے زائد درمیانی عمر اور بزرگ افراد کے دماغی اسکینز کا جائزہ لیا۔

شرکا نے اپنی نیند کے معیار سے متعلق معلومات فراہم کیں جبکہ خون کے نمونوں سے جسم میں سوزش کی سطح کو پرکھا گیا۔

ماہرین نے بتایا کہ جن افراد کی نیند خراب تھی ان کے دماغ اوسطاً اپنی اصل عمر سے ایک سال زیادہ پرانے دکھائی دیے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایبیگیل ڈوو (کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ، سویڈن) کے مطابق ہر ایک پوائنٹ کمی کے ساتھ دماغی عمر اور اصل عمر میں فرق چھ ماہ تک بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سائنسدانوں کی اہم پیشرفت، بڑھاپا ماضی کا قصہ بننے کے قریب

تحقیق میں مزید کہا گیا کہ ناقص نیند دماغ کے ’ویسٹ کلیئرنس سسٹم‘ کو بھی متاثر کرتی ہے، جو نیند کے دوران فعال ہوتا ہے۔

اس نظام میں خرابی دماغ میں زہریلے مادوں جیسے امی لائیڈ بیٹا اور ٹا پروٹینز کے جمع ہونے کا باعث بن سکتی ہے، جو الزائمر بیماری سے منسلک ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناقص نیند دل کی صحت پر بھی برا اثر ڈالتی ہے جس سے دماغی صحت مزید کمزور ہو سکتی ہے۔

تاہم سائنسدانوں نے یہ وضاحت کی کہ یہ تحقیق صرف تعلق ظاہر کرتی ہے، براہِ راست سبب اور نتیجہ ثابت نہیں کرتی۔

یہ بھی پڑھیں:’جوانی اب نہیں جانی‘، اماراتی خاتون نے سدا جوان رہنے کا راز بتا دیا

ڈاکٹر ڈوو کے مطابق ہمارے نتائج اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ نیند کا بہتر معیار اختیار کر کے دماغی بڑھاپے اور ممکنہ طور پر یادداشت کی کمی سے بچا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم، عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی

سپریم کورٹ میں 2 اہم اپیلوں کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر

7 اکتوبر کا آپریشن اتنا خفیہ تھا کہ اسماعیل ہنیہ بھی وقت سے بے خبر رہے، القدس بریگیڈ کے سربراہ کا انکشاف

ویڈیو

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی