ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں

ہفتہ 4 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اے آئی پر مبنی مواد کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے جوڑے کی سینکڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ویڈیوز مختلف چینلز پر موجود تھیں اور ہٹائے جانے سے قبل تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ ویوز حاصل کرچکی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟

ایشوریا اور ابھیشیک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوب اور گوگل کی پالیسیز تیسرے فریق کو مواد شیئر کرنے اور اسے اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں جو کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی اور ساکھ کے لیے خطرہ ہے۔ ان کے مطابق یہ عمل خلاف ورزی پر مبنی مواد کی بڑھتی ہوئی یلغار کا سبب بن سکتا ہے۔

یوٹیوب نے تصدیق کی کہ اس نے ایک چینل کو حذف کردیا، جس پر 259 ویڈیوز اور 1 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ویوز موجود تھے۔ اسی طرح ایک اور اکاؤنٹ بھی غیر فعال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ایشوریہ رائے کی بیٹی ارادھیا بچن بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں؟

سب سے زیادہ مقبول ڈیلیٹ کی گئی ویڈیو سلمان خان اور ایشوریا رائے کی ایک اے آئی اینیمیشن تھی جس میں دونوں کو سوئمنگ پول میں دکھایا گیا تھا۔ یہ ویڈیو اکیلے 41 لاکھ ویوز لے چکی تھی۔ ابھیشیک بچن کی درخواست میں ایسی متعدد مثالیں دی گئی تھیں جن میں ان کے اور ایشوریا کے اے آئی ورژنز کو متنازعہ انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

بچن جوڑی نے گوگل اور دیگر ویب سائٹس کے خلاف 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 12 کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی تصاویر اور نام کے ساتھ تیار کردہ غیر مجاز ویڈیوز اور مصنوعات پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے