سعودی وزارتِ صحت نے ایک پاکستانی کی کہانی نشر کی ہے، جس کا مرکزی کردار سعودی وزارت صحت ہے۔
اس کہانی کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایک غیر معمولی کامیاب طبی کارروائی سے پاکستانی شہری نواز کی جان بچالی گئی تھی۔
محمد نواز .. طمّنا عليك. pic.twitter.com/cowut71ZWM
— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) October 3, 2025
2022 میں سعودی عرب کے شہر سکاکا میں کام کے دوران نواز کے سینے میں 13 سینٹی میٹر لمبی لوہے کی سلاخ گہرائی تک پیوست ہوگئی تھی۔
وزارتِ صحت کے مطابق مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کے باعث فوری طور پر سکاکا شہر کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکین سے انکشاف ہوا کہ سلاخ سینہ چیر کر اندرونی حصے تک پہنچ گئی ہے۔
صورتِ حال کی نزاکت دیکھتے ہوے نواز کے لیے خصوصی طور پر الرياض سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم فوری طور پر سکاکا روانہ کی گئی۔ ٹیم نے شہزادہ متعب اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر ایک نازک آپریشن انجام دیا، جو قریباً ایک گھنٹے میں کامیابی سے مکمل ہوا۔
وزارتِ صحت نے بتایا کہ اس کیس کو اس وقت (جان بچاؤ) آپریشن کے طور پر لیا گیا، بعد میں مریض کی حالت مکمل طور پر مستحکم ہو گئی۔
پاکستانی شہری نواز نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں، مجھے کوئی تکلیف نہیں، سعودی ڈاکٹروں اور وزارتِ صحت کا شکریہ جنہوں نے مجھے نئی زندگی دی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اے آئی ڈاکٹر کلینک کھولنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
نواز کی اس کہانی میں سعودی ڈاکٹر آپریشن کے دوران عربی زبان میں پاکستانیوں سے اظہارِ محبت کرتا ہوا بھی سنا جا سکتا ہے۔ ساتھ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستانی ہمیشہ اچھا رزلٹ ہی دیتے ہیں۔













