سعودی عرب  اے آئی ڈاکٹر کلینک کھولنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

منگل 20 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈاکٹر کلینک کھولنے والا پہلا ملک بن گیا۔

سعودی عرب میں شروع کیا گیا اے آئی کلینک، شنگھائی میں قائم Synyi AI اور سعودی عرب کے Almoosa Health Group کے درمیان شراکت داری کا نتیجہ ہے۔

مشرقی الاحساء کے علاقے میں واقع ’پائلٹ کلینک‘ نے اے آئی سے چلنے والا ایک ورچوئل ڈاکٹر متعارف کرایا ہے جسے ’ڈاکٹر ہُوا‘ کہا جاتا ہے۔

یہ اقدام چین میں کامیابی کے بعد Synyi AI کے پہلے بیرون ملک منصوبے کی نمائندگی کرتا ہے، جہاں کمپنی نے 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے 800 سے زیادہ اسپتالوں اور طبی اداروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

ڈاکٹر ہُوا کیسے کام کرتی ہے۔

ڈاکٹر ہُوا ٹیبلٹ پر مبنی مشاورت کے ذریعے مریضوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ مریض علامات درج کرتا ہے، اور AI ڈاکٹر فالو اپ سوالات کے ساتھ جواب دیتا ، بشمول ECGs اور ایکس رے تشخیصی ڈیٹا کا تجزیہ کرتا اور علاج کا منصوبہ تیار کرتا ہے۔

اس تشخیصی مرحلے میں ایک لائسنس یافتہ انسانی ڈاکٹر ہر علاج کے منصوبے کا جائزہ لیتا ہے اور اس کی منظوری دیتا ہے، ایک ہائبرڈ ماڈل کو برقرار رکھتا ہے جو AI کی رفتار کو انسانی نگرانی کے ساتھ ملا دیتا ہے۔

Synyi AI کے سی ای او Zhang Shaodian نے  اے آئی صلاحیت میں آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم  اے آئی کو براہ راست تشخیص اور علاج کرنے کی اجازت دے کر حتمی قدم اٹھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp