اڈیالہ جیل میں قید عمران خان 73 برس کے ہوگئے، ’تم جیو ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں 10 ہزار‘

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 73ویں سالگرہ ہے، تاہم وہ اپنی سالگرہ جیل میں منارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران خان کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، ایکس پر#HappyBirthdayImranKhan اور #سالگرہ_مبارک_قیدی_نمبر_804 جیسے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، جہاں لاکھوں فینز نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

فینز نے عمران خان کو بہادری، دیانتداری اور پاکستان کی ترقی کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے عمران خان کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان کو 73 ویں سالگرہ مبارک ہو۔ میری دعا ہے آپ کی جدوجہد امر ہو، آپ کا عزم مستحکم رہے اور آپ کے خوابوں کا پاکستان ضرور تعمیر ہو، خان صاحب اللّٰہ رب العزت آپ کو لمبی، صحت والی،آزادی والی زندگی عطا کریں۔

ایکس صارف ثاقب شاہ نے لکھا کہ  سالگرہ مبارک ہو جناب عمران خان! اللہ تعالیٰ انہیں صحت، طاقت اور غیر متزلزل ایمان عطا فرمائے۔اللہ انہیں آزادی، انصاف اور یہ ہمت دے کہ وہ دیانتداری اور حوصلے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

احمد نے لکھا کہ آپ نے زندگی کا سفر عزت اور وفاداری کے ساتھ طے کیا،ہر موڑ پر محبت کا پاس رکھا۔یہ محض 73 سال نہیں، آپ ایک مثال ہیں،اللہ کرے آپ کو ہزاروں برس نصیب ہوں، سلامت اور خوشحال رہیں۔

انصاف یوتھ ونگ کراچی نے لکھا کہ قوم کی امید عمران خان کو سالگرہ مبارک ہو، اللہ ان کو صحت، طاقت اور جلد آزادی دے۔

امتیاز بٹ نے لکھا کہ پاکستان کے عظیم رہنما عمران خان کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد، آپ کی جرات، جدوجہد اور عدل پر غیر متزلزل یقین لاکھوں لوگوں کے لیے باعثِ حوصلہ ہے، اللہ کرے یہ سال امن، طاقت اور امید لے کر آئے۔

محمد اکبر یونس نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو عمران خان! ناحق قید کے 792 دنوں کے باوجود آپ کے لیے طاقت، امید اور حوصلے کی دعا ہے۔ آپ کا عزم ہم سب کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اللہ کرے جلد انصاف قائم ہو۔

بختاور خان نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ کاش اس خوشی کے دن آپ ہمارے ساتھ ہوتے۔

عمران خان فین نامی صارف نے لکھا کہ قوم کے ہیرو عمران خان کو سالگرہ مبارک ہو۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی ہے، جس پر شائقن کرکٹ کی جانب سے پی سی بی کو تنقید کا سامنا ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان کو محض ان کی سیاسی وابستگی کی وجہ سے نظرانداز کیا گیا یا کوئی اور وجہ ہے جس کے باعث پی سی بی نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے سے گریز کیا؟

یہ بھی پڑھیں: جیل میں پہلا جنم دن، عمران خان کی سالگرہ تقریبات، تحریک انصاف کی منصوبہ بندی کیا ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ہفتے پی سی بی نے ایک پوسٹ کے ذریعے بیٹر سعد علی کو سالگرہ کی مبارک باد دی، جو صرف 2 ون ڈے انٹرنیشنل (2019ء بمقابلہ آسٹریلیا) کھیلنے والے کرکٹر ہیں۔ اس تضاد نے شائقین کے خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں مختلف مقدمات کے باعث قید ہیں یا ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ اگست 2018ء سے مارچ 2022ء تک وزیرِاعظم بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سالگرہ منائیں، نیکی بھی کمائیں، پی ٹی آئی کا سپورٹرز کو مشورہ

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے حالیہ ایشیا کپ کے دوران بار بار اس بات پر زور دیا تھا کہ سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھا جائے۔ مگر عمران خان کی سالگرہ پر خاموشی نے اسی مؤقف پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں عمران خان کا منفرد مقام ہے۔ وہ واحد کپتان ہیں جنہوں نے 1992ء میں پاکستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوایا اور ملک کے سب سے کامیاب کپتان و آل راؤنڈر قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں