سعودی عرب کی نادران بارڈرز یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ کے تعاون سے نابینا اور کمزور نظر رکھنے والے افراد کے لیے ایک ذہین نیویگیشن سسٹم تیار کیا ہے۔
یہ جدید نظام ویژن ٹرانسفارمر ٹیکنالوجی اور ڈوئل اٹینشن میکانزم کے ذریعے ماحول کی تصاویر کا تجزیہ کرکے تفصیلی بصری معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے صارف اپنے اردگرد کے ماحول جیسے دفاتر، کلاس رومز یا دکانوں کو خود شناخت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایکسٹریم ای: سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کا آغاز
تحقیقی نتائج کے مطابق یہ نظام روایتی ماڈلز سے زیادہ درست اور مؤثر ہے، اور موبائل و اسمارٹ ڈیوائسز کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معذور افراد کو بااختیار بنانے، معاشرتی شمولیت بڑھانے اور تعلیم، روزگار و نقل و حرکت میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔