وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار
وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہوا، ہم ملیشیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں کیوں کہ ملائیشیا کے ایکسپورٹس اور جی ڈی پی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان ملائیشیا کے تجربے سے سیکھنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا ملائیشیا میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہین جو یہاں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان سے 200 ملین ڈالرز گوشت درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے، ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں کہ گوشت کی قیمت اور معیار کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے، مستقبل میں اس کوٹہ میں اضافہ بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: ملائیشیا آمد پر بے حد خوش ہوں، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف
شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم محمد انور ابراہیم ک کتاب ‘اسکرپٹ’ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کتاب کا اردو ترجمہ ہوچکا ہے، انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کی شاعری بھی پڑھ کر سنائی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا چاہیے تاکہ وہ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو کے آخر میں ملائیشیا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس سے قبل ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ہم ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سے گوشت برآمد کرنے کی درخواست کی جس پر میں نے اپنی ٹیم سے مشاورت کی، پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت درآمد کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے
ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بہت ضروری ہے، ٹرمپ کے منصوبے سے امن کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم نے علامہ اقبال کی کتابوں جاوید نامہ، اسرارِ خودی اور خطباتِ اقبال کا اردو ترجمہ کیا ہے، خطباتِ اقبال اس دور کا اہم علمی سرمایہ ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔