کیا پاکستان کرکٹ میں عمران خان سب سے کامیاب کھلاڑی رہے؟ وسیم اکرم نے سارے لحاظ توڑ دیے

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کو اس اعزاز کا حقدار سمجھتے ہیں۔

بحث میں شدت اس وقت آئی جب پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور ’سوئنگ آف سلطان‘ کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اس موضوع پر اپنا مؤقف پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیدا ہونے والا سب سے عظیم کرکٹر صرف اور صرف کپتان عمران خان ہیں، براہِ کرم اس بحث کو یہیں ختم کر دیں۔

وسیم اکرم کے اس بیان کے بعد کئی صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ کچھ حلقوں کی جانب سے اختلاف بھی سامنے آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 73ویں سالگرہ تھی، یہ سالگرہ انہوں نے جیل میں منائی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کیسے وسیم اکرم بن سکتے ہیں؟ سوئنگ کے سلطان نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی ہے، جس پر شائقن کرکٹ کی جانب سے پی سی بی کو تنقید کا سامنا ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان کو محض ان کی سیاسی وابستگی کی وجہ سے نظرانداز کیا گیا یا کوئی اور وجہ ہے جس کے باعث پی سی بی نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے سے گریز کیا؟

یہ بھی پڑھیں: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا کہا؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ہفتے پی سی بی نے ایک پوسٹ کے ذریعے بیٹر سعد علی کو سالگرہ کی مبارک باد دی، جو صرف 2 ون ڈے انٹرنیشنل (2019ء بمقابلہ آسٹریلیا) کھیلنے والے کرکٹر ہیں۔ اس تضاد نے شائقین کے خدشات مزید بڑھا دیے ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں مختلف مقدمات کے باعث قید ہیں یا ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ اگست 2018ء سے مارچ 2022ء تک وزیرِاعظم بھی رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں کروائے جانے والا ’نیبرہڈ سروے‘ کیا ہے؟ اور یہ سیکیورٹی کے لیے کیوں ضروری ہے؟

صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کا چیف ایڈوائزر پر جولائی چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام

بنگلہ دیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی دن ہوں گے، چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا اعلان

اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’نیبر ہڈ سروے‘ کرانے کا اعلان

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟