اے پی ایس اٹیک میں بیٹا کھونے والی باہمت بیوہ جو اسلام آباد میں پکوڑے بیچتی ہیں

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار میں 55 سالہ خاتون شام کے وقت ایک چھوٹی سی اسٹال پر پکوڑے تلتی نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی مہارت اور چہرے کی تھکن دونوں ان کی زندگی کی کہانی سناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں باہمت ماں، بیٹیوں کا پراٹھا اسٹال

ان خاتون کے شوہر ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کا بیٹا آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ان صدمات کے بعد وہ اسلام آباد آگئیں تاکہ کسی طرح زندگی کا پہیہ چلا سکیں۔

وہ ہفتے میں 3 دن کام کرتی ہیں کیونکہ باقی دنوں میں ان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی۔ ذیابطیس کی مریض ہونے کے باوجود وہ ہمت نہیں ہارتیں۔ ان کے مطابق کچھ عرصہ قبل انہیں کینسر بھی لاحق ہوا تھا اور اس وقت ان کا علاج اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں جاری ہے۔

مزید پڑھیے: رحیم یار خان کی باہمت خاتون روایتی پابندیوں سے آزاد ہوکر گھر کی خود کفیل بن گئی

ان کا کہنا ہے کہ زندگی مشکل ضرور ہے مگر ہاتھ پھیلانے کے بجائے خود محنت کرنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری محنت سے میرا گھر چلے، کسی پر بوجھ نہ بنوں۔

بازار میں آنے والے اکثر لوگ ان کے پکوڑے کھائے بغیر نہیں جاتے۔

ایک گاہک نے بتایا کہ ان کے ہاتھ کے پکوڑے بہت مزیدار ہوتے ہیں اور ان کی ہمت دیکھ کر دل سے احترام پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: شہید شوہر کے نقش قدم پر چلنے والی پرعزم اور باہمت خاتون ثمرین کوثر کون ہیں؟

یہ خاتون امید رکھتی ہیں کہ اگر حکومت یا کسی فلاحی ادارے کی مدد مل جائے تو وہ اپنا یہ چھوٹا کاروبار بہتر طریقے سے چلا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کیہ ’میں چاہتی ہوں کہ میرے جیسے لوگ ہمت نہ ہاریں کیونکہ زندگی تب ہی آگے بڑھتی ہے جب ہم کوشش جاری رکھتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ کی باہمت خاتون کی کہانی

یوں آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار کا یہ چھوٹی سا اسٹال صرف پکوڑوں کی مہک سے نہیں بلکہ حوصلے، صبر اور قربانی کی خوشبو سے بھی بھرا ہوا ہے۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

امت مسلمہ اسلامی اقدار پر عمل کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

سعودی نمائش میں منگولیائی باز 4 کروڑ 87 لاکھ روپے میں نیلام، نیا ریکارڈ قائم

اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، اسحاق ڈار کی تصدیق

ویڈیو

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

اتحادی گتھم گتھا، ہلچل شروع، حکومت خطرے میں؟

شمالی علاقوں میں برفباری شروع، سیاحوں کو کہاں تک جانے کی اجازت ہے؟

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ سکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل