فرانسیسی سائیکلسٹ نے ایفل ٹاور پر سائیکل چڑھا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانسیسی سائیکلسٹ آریلین فونتینوا نے ایفل ٹاور کی دوسری منزل تک سائیکل چڑھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے 686 زینے 12 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیے، اس طرح 2002 کا پرانا ریکارڈ قریباً 7 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔

مزید پڑھیں: سوئس سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی چترال پہنچ گئیں، ان کو کیا چیز بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے؟

فونتینوا کے مطابق اتنی بلندی پر سائیکل چلانا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہیں بریک کے دباؤ اور چھلانگوں کے ذریعے اوپر جانا پڑا۔ یہ چیلنج انہوں نے کئی برسوں کی تیاری کے بعد مکمل کیا، جو کورونا وبا، اولمپکس اور ایفل ٹاور کی مرمت کے باعث ملتوی ہوتا رہا۔

فونتینوا کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل مگر یادگار لمحہ تھا، اور وہ اس منفرد کارنامے کے ذریعے اپنے کھیل کو عالمی سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp