کوئٹہ خودکش دھماکا: لواحقین سے رقم لے کر لاشیں دینے کا انکشاف، حقیقت کیا ہے؟

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 30 ستمبر کو ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد اب ایک افسوسناک پہلو سامنے آیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں ان سے لاشیں دینے کے بدلے رقم طلب کی گئی۔

متاثرہ شہری نیاز محمد بڑیچ کے مطابق ان کے والد حاجی نور محمد اور بھائی صابر خان حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ جب سول اسپتال میں لاشوں کی حوالگی کا عمل شروع ہوا تو ایک شخص آیا اور کہا کہ 35 ہزار روپے دیے بغیر میت نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

انہوں نے کہاکہ ہم صدمے میں تھے، سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ رقم کس بات کی مانگی جا رہی ہے۔ ہمارے پاس اتنی رقم نہیں تھی، اس لیے رشتہ داروں سے پیسے جمع کیے اور آخرکار 16 ہزار روپے دے کر لاشیں حاصل کیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ رقم لینے والے شخص کو نہیں جانتے کیونکہ اس نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، لیکن اگر سامنے لایا جائے تو وہ اسے پہچان لیں گے۔

’ہمارے ہاتھوں میں اپنے باپ اور بھائی کی جلی ہوئی لاشیں تھیں اور اسپتال کے عملے کا یہ رویہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھا۔‘

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد سول اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالہادی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان الزامات کے بعد مکمل انکوائری کی گئی ہے، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رقم لینے والا اسپتال کا عملہ نہیں بلکہ ریسکیو سروس کا ایک رضاکار تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اہلکار نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کی شناخت پریڈ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ ایک رضاکار کی غیر اخلاقی حرکت نے پوری سروس پر سوال اٹھا دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایدھی سروسز کو سول اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے معذرت اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان

ڈاکٹر عبدالہادی نے کہاکہ پشین اسٹاپ دھماکے کے متاثرین سمیت تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کے لیے تمام خدمات مفت فراہم کی گئیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشتبہ عمل یا بدعنوانی کی اطلاع براہ راست اسپتال انتظامیہ کو دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟

آصفہ بھٹو کا پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

ماسکو فارمیٹ اجلاس کے شرکا کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

اسرائیل کو دھچکا، دبئی ایئر شو میں شمولیت کی اجازت نہ مل سکی

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل