ماسکو فارمیٹ اجلاس کے شرکا کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟

شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔

شرکا نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں، جبکہ افغانستان کی علاقائی روابط کے نظام میں فعال شمولیت کی حمایت کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان، افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے، جبکہ بیلاروس کے وفد نے بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی۔

روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی پہلی مرتبہ بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟

اجلاس میں افغانستان اور خطے کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا جبکہ زراعت، صحت، غربت کے خاتمے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

شرکا نے افغان عوام کے لیے انسانی امداد کے تسلسل اور اسے غیرسیاسی رکھنے پر زور دیا۔

روسی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں اور افغانستان کو خطے کے امن و استحکام میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما سے متعلق شیئر کی گئی اپنی توہین آمیز ویڈیو کی خود ہی مذمت کردی

جماعتِ اسلامی کے امیر کی بی این پی چیئرمین کو براہِ راست عوامی مباحثے کی دعوت

ٹرمپ کا اوباما خاندان کے خلاف نسل پرستانہ پوسٹ پر معافی سے انکار

ٹی20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز کی 2 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!