آصفہ بھٹو کا پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاک چین دوستی، طبی تعاون اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چینی سفارتخانہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم انسانیت کی بہترین مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کے نئے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہاکہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔

خاتونِ اوّل نے کہاکہ اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے۔ چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہی ہمارے تعلقات کی اصل پہچان ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پروفیسر ڈاکٹر پھان ژیانگ بن اور فو وائی اسپتال کی ٹیم کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات پاک چین دوستی کی عملی تصویر ہیں۔

انہوں نے پاک چین دوطرفہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی پارٹنرشپ کے قیام، ٹیلی میڈیسن اور نالج شیئرنگ نیٹ ورک کے قیام اور سالانہ فیلوشپ پروگرام کے آغاز کی تجاویز پیش کیں تاکہ دونوں ممالک کے ماہرین اطفال ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

خاتونِ اول نے یہ بھی تجویز دی کہ پاک چین سینٹر آف ایکسی لینس فار پیڈیاٹرک کارڈیک کیئر قائم کیا جائے، جو دوستی کی دائمی علامت ہوگا اور پاکستانی بچوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کرے گا۔

شہید بینظیر بھٹو کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ بی بی شہید کا یقین تھا کہ صحت ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید بی بی کا قول ہے کہ قیادت ایمانِ محکم، برداشت اور وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہم ان بچوں کی نئی زندگیوں کا جشن منا رہے ہیں جنہیں پاک چین تعاون نے دوبارہ مسکراہٹ دی ہے۔

بی بی آصفہ بھٹو نے این آئی سی وی ڈی اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کے مفت علاج کے پروگراموں کو مساوی صحت کی فراہمی کی علامت قرار دیا۔

چین اور پاکستان نہ صرف آئرن برادرز ہیں بلکہ آئرن سسٹرز بھی ہیں، چینی سفیر

تقریب کے دوران چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے خاتونِ اول کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ مڈ آٹم فیسٹیول خوشی، اتحاد اور خاندانی میل ملاپ کی علامت ہے، اور آج ہم ایک بڑے خاندان کی طرح پورے چاند کے نیچے جمع ہیں۔

چینی سفیر نے بچوں کے دلوں کے علاج میں پاک چین تعاون کو انسانیت سے وابستگی کی اعلیٰ مثال قرار دیا اور پروفیسر ڈاکٹر پھان ژیانگ بن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان نہ صرف آئرن برادرز ہیں بلکہ آئرن سسٹرز بھی ہیں۔

سفیر نے بتایا کہ بلوچستان میں خواتین کے لیے 70 ہزار سے زیادہ ہیلتھ پیکجز تقسیم کیے گئے، جو چین کی پاکستانی عوام سے دوستی اور یکجہتی کا ثبوت ہیں۔

تقریب میں علاج پانے والے بچوں اور والدین نے اپنے جذباتی تاثرات کا اظہار کیا اور چینی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی جوڑے کو باکس میں ملنے والی پاکستانی لڑکی نے سوشل میڈیا مداح سے شادی کیوں کی؟

ڈاکٹر پھان ژیانگ بن نے اپنے آن لائن خطاب میں کہاکہ پاک چین ڈاکٹروں کا اشتراک دیرپا نتائج دے گا اور یہ تعاون آنے والی نسلوں کی صحت مند زندگی کی بنیاد رکھے گا۔

یہ تقریب نہ صرف پاک چین تعلقات کا مظہر تھی بلکہ انسانیت، محبت اور خدمت کے جذبے کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر کا مطالبہ

جرمنی: نومنتخب خاتون میئر چاقو کے وار سے شدید زخمی

امریکا کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ، پینٹاگون اس ہفتے کمپنی کا انتخاب کرے گا

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل