8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی یومِ استقامت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر ہمیں 2005 کے اُس تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے، جب پوری قوم نے یکجہتی اور عزم کے ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ زلزلے کی بیسویں برسی ہے، اور آج پاکستان ایک زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور پُرعزم قوم کے طور پر تابناک مستقبل کی تعمیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 2 دہائیوں بعد بھی بحالی کا کام نامکمل

ان کا کہنا تھا کہ اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ اُنہیں ایمان، اتحاد اور جدت کے ساتھ عبور کرنے میں ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ اسی سال ملک نے ایک اور تباہ کن مون سون سیلاب کا سامنا کیا، جس میں بے شمار لوگ بے گھر ہوئے اور زراعت، بنیادی ڈھانچے، خدمات اور روزگار کے شعبوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:زلزلہ 2005 کو 20 برس گزرنے کے بعد مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک اب عالمی سطح پر ایک نمایاں ماڈل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، تاہم بار بار آنے والی آفات اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ تیاری اور پائیدار ترقی کے عمل کو مزید مضبوط کیا جائے۔

صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون سے آفات کے اثرات کو کم کرنے، مشترکہ تیاری کو بڑھانے اور ضرورت مندوں کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب