عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

یہ نشست عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی، جب کہ انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے لیے تاریخیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔

انتخابی شیڈول کی تفصیلات

پبلک نوٹس کا اجرا 10 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اکتوبر کو ہوگی اور اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔

اپیلوں پر فیصلے 25 اکتوبر کو ہوں گے اور نظرثانی شدہ فہرست 26 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 28 اکتوبر ہے اور انتخابی نشان الاٹمنٹ 29 اکتوبر کو ہوگی۔ پولنگ کا دن 23 نومبر 2025 ہے۔

الیکشن انتظامات

الیکشن کمیشن نے اس ضمنی انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی بھی کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ذوالفقار علی ہیں جو ریجنل الیکشن کمشنر، ہری پور ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نثار احمد خان، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، تعینات کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز میں عبدالسلام، اسسٹنٹ کمشنر غازی؛ سجاد احمد، اسسٹنٹ کمشنر خانپور؛ اور محمد اشفاق، اسسٹنٹ کمشنر ہری پور شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر (کوآرڈینیشن) محمد عدنان علی کے دستخط موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان