چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، معاہدے کا مقصد بیرونی جارحیت کےخلاف مشترکہ دفاعی تعاون کوفروغ دیناہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب معاہدہ دوطرفہ باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت دوسرے ملک پر تصور کی جائےگی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ، اسرائیل کے لیے سخت پیغام ہے، محمد عاطف
پاکستان کے اعلیٰ حکام کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں اہم معاہدے متوقع ہیں۔














