سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر بن عبدالعزیز پاکستان پہنچ گئے

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے نورخان ایئربیس پر سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

روڈ ٹو مکہ منصوبہ حجاج کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp