تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جمعہ 10 اکتوبر کو ’القدس ملین مارچ‘ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
فیض آباد اور ریڈ زون کی جانب جانے والے ممکنہ راستوں پر احتیاطی طور پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے ڈی چوک کریک ڈاؤن کی مذمت کی؟
مارچ کے لیے ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
فیض آباد جنکشن سے تازہ ترین: کیا اسلام آباد پھر سے کنٹینرز کا شہر بننے جا رہا ہے؟ pic.twitter.com/WFWwSIRMx2
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 9, 2025
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں اور اگر کسی مقام پر ٹریفک ڈائیورٹ کی گئی تو شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس کیخلاف قتل کی دھمکی؛ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج
ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال صرف نواز چوک سے فیصل ایونیو آنے اور جانے والا راستہ بند ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل راستوں پروین شاکر روڈ اور ایف 8 سروس روڈ استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔