گوگل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے وہ طلبہ جن کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہے ایک سال کے لیے گوگل کے جدید ترین اے آئی پرو پلان تک مفت رسائی حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟
گوگل کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ کو کسی اضافی لاگت کے بغیر جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے ذریعے تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
گوگل کا جیمنی اے آئی پرو پلان طلبہ کو اپنی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی فراہم کرتا ہے جس میں شامل ہے جیمنی پرو2.5 ماڈل شامل ہے جو ’ڈیپ ریسرچ‘ جیسی سہولیات کے ذریعے اسائنمنٹس، تحقیق اور تخلیقی منصوبوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ جیمنی اب گوگل ایپس میں بھی دستیاب ہے یعنی اے آئی معاونت براہ راست Gmail، Docs، Sheets، Slides اور Meet جیسے پلیٹ فارمز پر حاصل کی جا سکتی ہے جس سے طلبہ ای میلز کو سمرائز کر سکتے ہیں، پریزنٹیشنز تیار کر سکتے ہیں اور ڈیٹا کا تجزیہ مؤثر انداز میں کر سکتے ہیں۔
طلبہ کو گوگل کا نوٹ بک ایل ایم بھی فراہم کیا جائے گا جو ایک ذاتی نوعیت کا اے آئی ریسرچ اور تحریری معاون ٹول ہے۔
مزید پڑھیے: گوگل کے جیمنی اے آئی میں آڈیو فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت متعارف
مزید برآں طلبہ کو Veo 3 اور Flow جیسے جدید فیچرز تک بھی رسائی حاصل ہو گی جن کے ذریعے متن یا تصاویر سے ویڈیوز تیار کی جا سکتی ہیں۔
We’re bringing Google AI Plus to 36 more countries.
Google AI Plus is our new plan designed to help people do more with the latest Google AI models and features, for less. After a positive reception in Indonesia and our first wave of 40 countries, we’re expanding Google AI Plus…
— Google Gemini App (@GeminiApp) October 8, 2025
گوگل کی اس پیشکش میں دو ٹیرا بائٹ کلاؤڈ اسٹوریج بھی شامل ہے جو Google گوگل ڈرائیو، جی میل اور گوگول فوٹوز پر دستیاب ہو گا تاکہ طلبہ اپنی نوٹس، منصوبے اور دیگر تعلیمی مواد کو محفوظ طریقے سے رکھ سکیں۔
مزید پڑھیں: گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ آفر گوگل کے اس وسیع تر مشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو جدیداے آئی ٹولز سے بااختیار بنانا اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
گوگل کے مطابق یہ اسکیم ایشیا پیسیفک کے متعدد ممالک میں متعارف کرائی گئی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
گوگل نے اہل طلبہ کو دعوت دی ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے اس آفر سے فائدہ اٹھائیں اور ایک سال کے لیے مفت سبسکرپشن حاصل کریں۔