ہنگری کے مصنف لازلو کراسناہورکائی ادب کے نوبیل انعام کے حقدار قرار

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنگری کے معروف ادیب لازلو کراسناہورکائی کو 2025 کا نوبیل انعام برائے ادب دیا گیا ہے۔

سوئیڈش اکیڈمی کے مطابق یہ اعزاز انہیں ان کے ’پُراثر اور بصیرت افروز ادبی کام‘ کے اعتراف میں دیا گیا، جو ’تباہی اور خوف کے عالم میں فن کی طاقت کو ازسرِنو ثابت کرتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: نوبیل انعام پانے والوں میں سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی بھی شامل

اکیڈمی نے کراسناہورکائی کو وسطی یورپ کی عظیم داستانی روایت کا نمایاں نمائندہ قرار دیا، جس کی جڑیں کافکا اور تھامس برنہارڈ جیسے مصنفین سے ملتی ہیں۔ کراسناہورکائی کی تحریروں میں فلسفیانہ گہرائی، طنز، المیہ اور مشرقی فکری اثرات کا امتزاج پایا جاتا ہے۔

1954 میں ہنگری کے قصبے گیولا میں پیدا ہونے والے مصنف کو عالمی شہرت 1985 کے ناول ’شیطانی رقص‘ سے ملی، جس میں کمیونزم کے خاتمے سے قبل دیہی زندگی کی ویرانی کو علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ ناول بعدازاں ہنگری کے فلم ساز بیلا ٹار نے 7 گھنٹے طویل فلم کی صورت میں بھی پیش کیا۔

کراسناہورکائی کی تحریروں پر چین اور جاپان کے سفر کا گہرا اثر ہے، جب کہ ان کی کئی تخلیقات کو بین الاقوامی سطح پر تنقیدی پذیرائی حاصل ہوئی۔ وہ ہنگری کے دوسرے مصنف ہیں جنہیں ادب کا نوبل انعام ملا، اس سے قبل 2002 میں ایمرے کیرتیس کو یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:نوبیل امن انعام کون جیت سکتا ہے اور فیصلہ کیسے ہوتا ہے؟

ادبی ماہرین کے مطابق، کراسناہورکائی کے ناولوں میں پیش کردہ تباہی، مایوسی اور طنزیہ مزاح آج کی دنیا کے حالات سے، خصوصاً روس اور یوکرین جنگ اور فلسطین اور اسرائیل کے تنازع سے گہرا تعلق رکھتے ہیں، اور اسی باعث ان کی تحریریں نئے قارئین کے لیے بھی غیر معمولی معنویت رکھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور

بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ویڈیو

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

درزیوں کے ضائع کپڑوں سے آرٹ بنانے والی خاتون: ‘ماہانہ 2 لاکھ منافع کماتی ہوں’

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے