علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منظوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنی کے ایک ٹوئٹ میں خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’ آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا دست نویس استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوا اور اس کی وصولی کی تصدیق کر دی گئی۔

آئین اور متعلقہ قوانین کے مطابق تفصیلی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد یہ استعفیٰ مناسب وقت پر کارروائی کے لیے عمل میں لایا جائے گا‘۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر ہاؤس معاملے کو شفاف اور منظم انداز میں آگے بڑھائے گا تاکہ تمام قانونی تقاضے مکمل ہوں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارتِ اعلیٰ سے ہٹاتے ہوئے سہیل آفریدی کو نیا قائدِ ایوان نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم، علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی

سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پہلی بار پی کے 70 سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں اپنے قائد کے حکم کی تعمیل کر رہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!