وزیر اعلیٰ بدلنے سے کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا، طلال چوہدری

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کسی بھی صورت نہیں رکے گا، چاہے جتنے مرضی وزرائے اعلیٰ کیوں نہ بدل جائیں۔

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں نادرا دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اور ملک کا نام پوری دنیا میں گونج رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اُس وقت اسرائیل کا نام لیا جب کئی لوگ اس کا ذکر کرنے سے گھبراتے تھے اور آج غزہ میں خوشی منائی جا رہی ہے کیونکہ فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست کی امید دکھائی دے رہی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اکثر کہا جاتا ہے حکومت اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر چلتی ہے، لیکن یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت کو سپورٹ کررہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست فیصلہ کرچکی ہے کہ اب کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، نہ بندوق سے اور نہ نعروں سے۔ ان کے مطابق جنرل اور کرنل دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ چند سو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں تو اس سے ریاست دباؤ میں نہیں آئے گی، اگر طاقت کا استعمال ہوا تو ذمہ داری ان پر ہوگی، ریاست کے خلاف کہیں بھی سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ ریاست کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ہمارے کئی لوگ زخمی ہوئے، مگر عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینا چاہیے، نہ کہ جذباتی نعروں پر۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟