ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، جب پوری دنیا کے لوگ فلسطین میں امن پر خوشیاں منا رہے ہیں تو ٹی ایل پی احتجاج کیوں کررہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، حکومت اور ریاست کی واضح پالیسی ہے کہ پاکستان میں جتھے اور جتھوں سے بلیک میل ہونا، یا جتھوں کے تشدد سے ان کے مطالبات منوانے اور مقاصد حاصل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، احتجاج کرنا کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کا حق ہے مگر یہ حق چند قواعد و ضوابط کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل جانے والے صحافیوں کی شہریت پر نظرثانی، سفری پابندیاں لگ سکتی ہیں، طلال چوہدری

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق غیر مشروط نہیں ہے، اس حق کو جو بھی استعمال کرے گا وہ آئین کے قواعد و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے استعمال کرے گا، ٹی ایل پی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے جتھوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے، ان حملوں میں بہت سارے لوگ اپنی جان سے گئے جن میں سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، ملکی اور لوگوں کی ذاتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج اس وقت واحد احتجاج ہے جو غزہ کے نام پر ہورہا ہے، پوری دنیا میں جن لوگوں نے غزہ کے لیے احتجاج کیا وہ آج خوش ہیں، مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں، خوش ہیں اور جھوم رہے ہیں، فلسطینیوں نے سجدہ شکر ادا کیا ہے کہ ان کو امن ملا ہے، اپنا وطن دوبارہ سے آباد کرنے کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کے اندر سے سہولتکاری ختم ہوتے ہی انصاف ہوتا نظر آئےگا، طلال چوہدری

ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں امن کے لیے پاکستان سمیت اسلامک ممالک اور دیگر ممالک نے جو کوششیں کی، وہ اس بات پر خوش ہیں کہ فلسطینیوں کو امن اور حق ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، اگر غزہ کے لوگ، فلسطینی، حماس اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لوگ خوش ہیں کہ انہوں نے وہ معاہدہ کیا ہے جس سے فلسطینیوں کو ان کا حق ملا ہے بلکہ اسرائیل کو پسپا ہونا پڑا ہے۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے کہ جب فلسطین کے لیے کوئی نہیں بولتا تھا تو پاکستان اور وزیراعظم پاکستان بولتے تھے، پاکستان کی فلسطین کے حوالے سے واضح پالیسی ہے قائداعظم سے لے کر اب تک، پاکستان نے فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کیا ہے، آج ہم کسی حد تک مطمئن ہیں کہ ہم نے اپنے بھائیوں کا حق کسی حد تک ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین عوام خوش ہیں، اس کے باوجود ان کے نام پر کیوں احتجاج ہو رہا ہے؟ اس کا سوچیں تو بڑا آسان جواب یہی ملتا ہے کہ اس کا مقصد کچھ اور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو دن سے لاہور میں ان (ٹی ایل پی) کے مرکز اور بدقسمتی سے مسجد کو سیاسی دفتر بنا کر اپنے ذاتی مقاصد کے لیے مسجد کے پیچھے چھپ کر ایسے کام کیے گئے، جنہوں نے مسجد کا تقدس ہو اور حضور ﷺ کی سنت کا نام لینے والوں نے ڈنڈے، کیلوں والے ڈنڈے، کیمیکل، شیشے کی گولیاں اور کیل لگی ٹینس بال کو غلیل نما چیزوں سے پولیس پر داغا جاتا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ایک درجن سے زائد پولیس اور رینجز اہلکار زخمی ہیں، یہ جتھا جس کی تعداد 2 ہزار سے زائد نہیں ہے، یہ اپنے مرکزی دفتر سمن آباد سے نکلا ہے، اور یہ راوی روڈ کی طرف جا رہے ہیں، یہ اس لیے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ پولیس اور حکومت نے ان پر طاقت کا استعمال نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو سمجھانے اور بتانے کے لیے وہاں پر کچھ رکاوٹیں لگائیں گئیں، مگر طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا، ورنہ کیا مجال تھی اس 2 ہزار کی، کہ یہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بالخصوص لاہور کی پولیس اگر روکنا چاہتی تو یہ رک نہ پاتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور انہیں جان سے مارنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے  گا، قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

ایران میں تاریخی خشک سالی، بارش کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ کا آغاز

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں