گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے مغربی سرحد پر موجود پاکستان کی متعدد چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے حملہ ناکام بنادیا اور افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے بین الاقوامی سرحد پر موجود پاکستانی چیک پوسٹس پر اس وقت حملہ کردیا جب افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھارت کے دورے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل
افغان چیک پوسٹس کی تباہی
رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے بدینی، خرلاچی، انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر اور چترال کی سرحدی پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے بعد پاک فوج نے نہ صرف ٹینکوں اور بھاری توپوں سے افغان طالبان کی چوکیوں کو تباہ کیا بلکہ ڈرونز اور ایئرفورس کے طیاروں کی مدد سے افغان سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا۔
The Pakistan Army including Infantry, Artillery, Armoured Corps & all fighting corps, is giving a befitting response to unprovoked aggression from Afghanistan. #Pakistan #PakistanArmy #AfghanistanSheltersKhwarij pic.twitter.com/Cg5i5bTFO1
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 11, 2025
ڈرونز اور پاک فضائیہ کے طیاروں کی کارروائی
اس سے قبل افغان طالبان کی فوج نے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ یہ حملے گزشتہ دنوں کابل میں مبینہ طور پر پاک فوج کی فضائی کارروائی کی جوابی کارروائی کے طور پر کیے جارہے ہیں تاہم پاک فوج کے زبردست جواب کے بعد نصف شب افغان طالبان کی وزارت دفاع نے حملے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران افغان فورسز کے اُن ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو داعش اور فتنہ الخوارج کو پناہ دیتے رہے تھے، پاکستان نے مختلف سیکٹرز میں طالبان فورسز کے منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر، کھرچر فورٹ، درانی کیمپ اور ترکمانزئی ٹاپ بھی پر کامیاب اسٹرائیک کرکے تباہ کردیا جس میں متعدد افغان اہلکاروں کی اموات ہوئیں۔
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت/ اپڈیٹ
پاکستان فوج کی طرف سے افغان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری
رات گئے پاکستانی فورسز بھاری ہتھیاروں کے ساتھ پرجوش انداز میں افغان پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا رہی ہیں، سیکورٹی ذرائع
خارجیوں اور… pic.twitter.com/bAK4BG5MRC
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 11, 2025
اس کے علاوہ پاکستان نے طالبان فورسز کے غزنالی ہیڈ کوارٹر (نوشکی سیکٹر)، جنڈوسر پوسٹ اور شہیدان پوسٹ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا، قلعہ عبداللہ اور باجوڑ میں سرحد پار افغان چوکیوں کو بھی بمباری سے تباہ کیا گیا جس کے بعد افغان طالبان ساتھیوں کی لاشیں اور بھاری اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
افغان چوکیوں پر پاکستان کا قبضہ
پی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے اعلیٰ الصبح تک افغانستان کی بارڈر پر موجود 19 افغان پوسٹوں، جہاں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے، پر قبضہ کر لیا ہے جن کی غیرمصدقہ ویڈیوز بھی جاری ہوئیں جن میں پاک فوج کو افغان کیمپس کے موجود دیکھا جاسکتا ہے۔
پاک افغان بارڈر پر افواج پاکستان نے افغانستان کی متعدد پوسٹوں پر قبضہ کر لیا، ویڈیو وائرل pic.twitter.com/N3QpBnq9Z0
— WE News (@WENewsPk) October 12, 2025
پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کو تنہائی سے نکالنے اور دہشتگردی کے خاتمے پر زور
ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے حسی قرار دیا گیا۔
کرم میں افغان پوسٹ کی تباہی
پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں کُرم کے سامنے افغان طالبان کی شپولا ہلا پوسٹ مکمل تباہ کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں شیپولا ہلا پوسٹ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے، پوسٹ میں تباہی سے افغان طالبان کے بھاری نقصانات کی اطلاعات بھی ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں باجوڑ کے سامنے افغان طالبان کی کرزئی پوسٹ اور منوجبا کیمپ 3 بھی مکمل تباہ ہوگیا۔
افغان طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ تباہ
پاک افغان سرحد پرفوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کے اسپین بولدک سیکٹر میں واقع طالبان کے اہم ترین عصمت اللہ کرار کیمپ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک تھا، جہاں سے پاکستان مخالف دہشت گرد کارروائیاں کی جاتی تھیں۔
اس کے علاوہ چترال کی سرحد پر افغانستان کے بریکوٹ کیمپ کو بھی تباہ کردیا گیا۔
’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا‘، صدر اور وزیراعظم کا افغان جارحیت پر سخت ردِعمل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی حملے کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کی بھرپور کارروائی، وزیراعظم کا خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کی متعدد پوسٹس تباہ کر کے افغان فورسز کو پسپائی پر مجبور کیا۔
چترال پاک افغان بارڈرپر افغانستان کی پوسٹ تباہ ہونے کے مناظر!! پاک فوج کی فائرنگ کے بعد افغانی فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے pic.twitter.com/kGunWrYNzu
— WE News (@WENewsPk) October 12, 2025
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے بارہا افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ اس کی سرزمین سے ’فتنۂ خوارج‘ اور ’فتنۂ ہندوستان‘ جیسے دہشتگرد عناصر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگران حکومت اپنی سرزمین کو دہشتگردوں کے استعمال سے روکے گی۔
’پاکستان اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا‘، صدر زرداری کا دوٹوک مؤقف
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ افغان قیادت نے کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑ کر تاریخ اور امت دونوں کے ساتھ ناانصافی کی۔
انگور اڈہ ، جنوبی وزیرستان; پاک فوج نے افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ pic.twitter.com/5CH7omxhvn
— WE News (@WENewsPk) October 12, 2025
صدر زرداری نے کہا کہ افغان سرزمین سے فتنۂ خوارج کے حملے اقوامِ متحدہ کی رپورٹوں سے ثابت شدہ حقیقت ہیں، اور پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان کی گٹھ جوڑ سے پاکستانی شہری اور سیکیورٹی اہلکار نشانہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ افغان قیادت پاکستان مخالف دہشت گرد عناصر کے خلاف عملی اقدامات کرے، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی ایک ملک پر اس کا بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔
افغان عوام کے ساتھ تعلق خیرسگالی پر مبنی ہے
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان نے 4 دہائیوں تک افغان عوام کی میزبانی کر کے اسلامی اخوت اور اچھے ہمسائیگی کی مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ امن کی بحالی کے ساتھ افغان شہریوں کی باعزت واپسی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، اور پاکستان افغان عوام کی تعلیمی اور انسانی ضروریات کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات ہی امن کی ضمانت
صدر اور وزیراعظم دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فتنۂ خوارج اور فتنۂ ہندوستان خطے کے امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف باہمی تعاون اور معاشی شراکت ہی خطے میں پائیدار امن اور ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔
وزیر داخلہ کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے فوری طور پر جواب دے کر ثابت کیا کہ سرحدی جارحیت کا مؤثر اور بروقت ردعمل دیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پاک افواج چوکس ہیں اور ہر خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ افغانستان کو بھی ہندوستان جیسا سخت اور فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ کے جواب میں پتھر سے جواب دیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں۔
پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں پر تشویش ہے، دونوں ممالک تحمل اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک
بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے اور سعودی عرب دونوں ممالک کے عوام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔
قطر کی جانب سے اپیل
قطری وزارتِ خارجہ نے بھی فریقین سے اپیل کی کہ وہ سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے مسائل حل کریں۔
قطر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی خطے کے امن پر منفی اثر ڈال سکتی ہے اور اس میں کمی لانا ناگزیر ہے۔
افغان وزیر خارجہ کا بھارت دورہ اور پاکستان کے تحفظات
یہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی ہے جب افغان وزیرِ خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، افغان سفیر کو طلب کرکے بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے کہا کہ یہ اقدام کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف سنگین بے حسی ہے۔
افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی وضاحت
محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے فوری طور پر جواب دے کر ثابت کیا کہ سرحدی جارحیت کا مؤثر اور بروقت ردعمل دیا جاتا ہے۔ ان کے بقول پاک افواج چوکس ہیں اور ہر خطرے کا منھ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
موازنہ اور انتباہ
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ افغانستان کو بھی ہندوستان جیسا سخت اور فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹ کے جواب میں پتھر سے جواب دیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
دشمنی کے روابط پر الزام اور عوامی یکجہتی
محسن نقوی نے کہا کہ افغانستان کی حالیہ کاروائیاں ازلی دشمن کے سازشوں سے جڑی ہوئی معلوم ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی حفاظت میں مکمل یکجہتی برقرار رہے گی۔
افغانستان کو بھارت میں بیٹھ کر کی گئی کسی بھی اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا ہوگا، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ ہندوستان میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یا برطانیہ اور نہ ہی نیٹو، ہم پاکستان ہیں‘۔
مداخلت سے انکار، امن کی شرط
اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک میں مداخلت یا قبضہ کا متحمل نہیں بنے گا۔ ہمارا واحد تقاضا یہ ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور مداخلت بند ہو۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ملک میں داخل ہونا نہیں چاہتے، بس اپنی سرحد کی حفاظت چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ پاک افواج نے جس طرح سرحدی حملوں کا جواب دیا وہ موثر تھا اور یہ عمل تو محض آغاز ہے۔
طاہر اشرفی نے افغان طالبان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بیٹھ کر کی گئی کسی بھی سازش یا اشتعال انگیزی کا سامنا کرنا ہوگا اور وہ پاکستان کی کارروائیوں سے سبق سیکھیں۔
عوامی یکجہتی کا اشارہ
طاہر اشرفی نے قومی یکجہتی اور مسلح افواج کے ساتھ عوامی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی حدود اور امن عامہ کے دفاع کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔