فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے جس پر ہمیں فخر کرنا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ وہ وزیراعظم کے ’میثاقِ استحکامِ پاکستان‘ کی پیشکش پر متفق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بے شک ہمیں تنقید کا نشانہ بناتی رہے، لیکن ایسے موقع پر پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا سب کا قومی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: افغان طالبان کا پاکستان پر حملہ، جوابی کارروائی میں پاک فوج کا 19 افغان چوکیوں پر قبضہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی عسکری اور سفارتی قوت کو تسلیم کرتی ہے، آپ بھی اس قوت کا حصہ بنیں تاکہ معاملات اندرونی اور بیرونی طور پر بہتر طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جس موثر انداز سے جواب دیا گیا حق یہی بنتا تھا، جب 30، 30 لاشیں اٹھائی جارہی تھیں تو قوم کے دلوں میں سوال تھا کہ کب تک ایسا ہوتا رہے گا، اس کا موثر جواب دیا جانا چاہیے۔ جواب دیا جاچکا ہے اور اب سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا‘، صدر اور وزیراعظم کا افغان جارحیت پر سخت ردِعمل

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ دہشتگردوں کی کمین گاہیں تباہ کی گئیں، تباہ کی جارہی ہیں اور تباہ کی جائیں گی جب تک وہ پاکستان میں دہشتگردی کے اسباب پیدا کرتی رہیں گی۔ افغانستان برادر اسلامی ملک ہے لیکن اگر وہ را اور فتنہ الہندوستان کو اپنے ہاں بیٹھائے گا تو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ غزہ مارچ کرنے والی سیاسی جماعت کو کہنا چاہوں گا کہ مظاہروں میں پرتشدد واقعات ہوئے، تمام مذہبی علما نے اس موقع پر احتجاج کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، آپ کو اس وقت جب شہدا کے خون کا احتساب چکایا جارہا ہے، اپنا احتجاج ختم کرنا چاہیے، غزہ میں نسل کشی سفارت کاری سے بڑی حد تک ختم ہوچکی ہے اور پاکستان نے فلسطین کے معاملے پر بہترین کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے احتجاج میں تشدد ہورہا ہے، کوئی قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے تو قانون اپنا راستہ لے گا، یہ موقع قومی عزت اور وقار کا ہے، اس وقت یہ احتجاج موخر ہونا چاہیے، خادم حسین رضوی نے بھی کئی مرتبہ اپنا احتجاج موخر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے