سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ہزاروں زندگیوں کو بدلنے والا سندھ کا نوجوان

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے دیہی علاقے پکا چنگ کے عبدالکریم آرائیں نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں سوشل میڈیا کے درست استعمال کو اپنی پہچان بنا لیا ہے۔ وہ روزانہ 2 سے 3 موٹیویشنل اور اصلاحی ویڈیوز بنا کر نہ صرف لاکھوں نوجوانوں کو خود اعتمادی اور مثبت سوچ کی راہ دکھاتا ہے بلکہ آن لائن کونسلنگ کے ذریعے دنیا کے 50 سے زیادہ ملکوں میں ہزاروں افراد کی زندگیوں میں تعمیری تبدیلی بھی لا رہا ہے۔

’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالکریم آرائیں نے کہاکہ ان کا مقصد انسان کو اپنی شخصیت پہچاننے اور اپنی اہمیت کا احساس دلانے پر زور دینا ہے۔ ان کے مطابق جب آپ کو اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہو جائے، تب ہی آپ زندگی میں بڑے فیصلے اور کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا کس وقت ذہنی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے؟

انہوں نے کہاکہ وہ اپنے فالوورز کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ کسی کے دھوکہ دینے یا چھوڑ جانے سے زندگی رک نہیں جاتی، اس لیے اپنی زندگی دوسروں کے لیے برباد کرنے کے بجائے خود کے لیے جئیں اور اپنی خوشی کو مقدم رکھیں۔

عبدالکریم کے مطابق آج کے دور میں سب سے بڑا مسئلہ تنہائی اور منفی سوچوں کا ہے، جس کی وجہ سے لوگ اندر ہی اندر گھٹتے ہیں اور خودکشی کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ ان کے پاس پاکستان سمیت دنیا کے قریباً 5 ہزار سے زیادہ افراد آن لائن کونسلنگ لے کر کامیاب زندگی گذار رہے ہیں، جنہیں وہ کبھی مفت اور کبھی فیس کے عوض مشورے فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے کلائنٹس میں بڑی تعداد ڈاکٹرز کی ہے، جو خود بھی ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں لیکن اپنے مسائل کسی سے بیان نہیں کر پاتے۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح زیادہ تر کیسز تعلقات میں دھوکہ دہی کے بعد سامنے آتے ہیں، حتیٰ کہ میاں بیوی بھی ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں، جس کے نتائج نہایت خطرناک ہوتے ہیں۔ اس کا سب سے آسان حل باہمی اعتماد اور بچوں کی بہتر تربیت ہے۔

عبدالکریم آرائیں نے افسوس کا اظہار کیاکہ پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی منشیات کے استعمال اور غیر اخلاقی رویوں کے باعث نوجوان پیچیدہ مسائل میں گرفتار ہیں، جبکہ خواتین میں ذہنی دباؤ کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق مشترکہ خاندانی نظام بھی بعض اوقات ذہنی دباؤ کی بڑی وجہ بن جاتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے بجائے اس سے مثبت فائدہ اٹھائیں۔ ’یہی پلیٹ فارم ان کے لیے ذریعہ روزگار بھی بنا اور لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا سبب بھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا فلٹرز سے نوجوانوں میں پیدا ہوتے نفسیاتی مسائل کا حل کیا ہے؟

عبدالکریم آ رائیں نے مزید کہاکہ یہ کام میں نے اپنے دوستوں کی اصلاح سے شروع کیا تھا، جو آج ایک بڑا مشن بن چکا ہے۔ اس سے جہاں میری آمدنی میں اضافہ ہوا ہے وہیں مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب