’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج سپریم کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سنائی دینے لگی

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے بھی’گڈ ٹو سی یو‘ کہنا شروع کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے تو جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے انہیں دیکھ کر کہا کہ ’ آئی جی صاحب! گڈ ٹو سی یو‘

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کےآئی جی سے مکالمہ پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد نے قہقے لگائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  چیف جسٹس آف سپریم کورٹ عمر عطا بندیا ل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پیشی پر ’گڈ ٹو سی یو‘ کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس پر چیف جسٹس نے گزشتہ روز عمران خان کو کہے گئے اس جملے کی وضاحت بھی کی تھی۔

گزشتہ روز چیف جسٹس نے عمران خان کی سپریم کورٹ آمد پر کہے گئے الفاظ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں ہر شخص کو احترام دیتا ہوں، ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ یہ میں ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے ’گڈ ٹو سی یو‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ادب و اخلاق کے بغیر کوئی مزہ نہیں۔

بعد ازاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب ترامیم کیس میں بھی نیب کے وکلاء کو دیکھ کر کہا کہ ’گڈ ٹو سی یو‘۔

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کے ریمارکس ’گڈ ٹو سی یو‘ شاید اب دوسری عدالتوں کے ججز کو بھی پسند آ گئے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے تو جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے انہیں دیکھ کر کہا کہ ’ آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp