چین کے بالائی ڈیم کے خدشات کے باوجود بھارت کا توانائی کا نیا منصوبہ منظرِ عام پر

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے توانائی منصوبہ بندی کے ادارے نے دریائے برہم پترکے طاس سے 2047 تک 76 گیگا واٹ سے زائد پن بجلی کی صلاحیت منتقل کرنے کے لیے 6.4 کھرب روپے لگ بھگ 77 ارب ڈالر مالیت کا ترسیلی منصوبہ تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا میگا ڈیم بھارت کا کتنا پانی کاٹ دے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی نے پیر کے روز بتایا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں 12 ذیلی طاسوں میں پھیلے 208 بڑے پن بجلی منصوبوں پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی صلاحیت 64.9 گیگا واٹ ہے، جبکہ اضافی 11.1 گیگا واٹ پمپڈ اسٹوریج پلانٹس سے حاصل کی جائے گی۔

چین کے علاقے تبت سے نکلنے اور بھارت اور بنگلہ دیش سے گزرنے والا برہم پتردریا، اپنی بھارتی گزرگاہ، بالخصوص چین کی سرحد کے قریب اروناچل پردیش میں پن بجلی کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔

طاس کی سرحدی نوعیت اور چین کے ساتھ قربت کے باعث آبی وسائل کا انتظام اور بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کردی

نئی دہلی کو خدشہ ہے کہ اگر چین یارلُنگ زانگبو پر، یعنی برہم پترکا بالائی حصہ جو بھارت میں داخل ہونے سے پہلے چین میں بہتا ہے، بند تعمیر کرے تو بھارت کے خشک موسم کے دوران پانی کے بہاؤ میں 85 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برہم پترطاس اروناچل پردیش، آسام، سکم، میزورم، میگھالیہ، منی پور، ناگالینڈ اور مغربی بنگال کے حصوں میں پھیلا ہوا ہے اور اس میں بھارت کی غیر استعمال شدہ پن بجلی کی 80 فیصد سے زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ صرف اروناچل پردیش میں یہ صلاحیت 52.2 گیگا واٹ تک پہنچتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت میں شدت: بگلیہار کے بعد سلال ڈیم کے دروازے بھی بند

منصوبے کے پہلے مرحلے پر 1.91 کھرب روپے لاگت آئے گی، ، جو 2035 تک مکمل ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے پر 4.52 کھرب روپے خرچ ہوں گے۔

سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی کے مطابق اس منصوبے میں مرکزی عوامی شعبے کی کمپنیوں کو بھی منصوبے الاٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے کچھ پہلے ہی منصوبہ بندی کے مراحل میں ہیں۔

بھارت کا ہدف ہے کہ وہ 2030 تک 500 گیگا واٹ غیر فوسل توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کرے اور 2070 تک ’نیٹ زیرو‘ اخراج کا مقصد پورا کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟