ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a candid exchange with U.S. Secretary of State Marco Rubio @SecRubio and Türkiye’s Foreign Minister Hakan Fidan @HakanFidan at the margins of the #GazaPeaceSummit in Egypt today.
The DPM/FM… pic.twitter.com/btdHtfQSMx
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 13, 2025
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں امریکا اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے ان کی معاونت کو اہم قرار دیا۔
انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو غزہ اور فلسطین کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور عملی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔
وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے اس اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ فلسطینی مسئلے کا منصفانہ اور پائیدار حل ہی مشرقِ وسطیٰ میں حقیقی امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔














