وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف معاہدہ طے پانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران، وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی مضبوط معاشی بنیادوں کو اجاگر کیا اور ورچوئل اثاثوں سے متعلق نئی قانون سازی پر تبادلۂ خیال کیا۔
مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
انہوں نے امریکا کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
محمد اورنگزیب نے امریکا پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور مالیاتی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافہ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
علاوہ ازیں، سٹی بینک کے نمائندوں سے الگ ملاقات میں انہوں نے ادارے کی پاکستان میں جاری شراکت داری کو سراہا اور اقتصادی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی۔














