بھارت میں ایک شخص کی جانب سے طلاق کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی والدہ کے ہمراہ دودھ کا غسل لیتا ہے اور بعد ازاں روایتی لباس میں ’ہیپی ڈائیورسڈ‘ (Happy Divorced) والا کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں مذکورہ شخص نے کیپشن میں لکھا ہے کہ براہِ کرم خوش رہیں، اپنی ذات کا جشن منائیں، اور افسردہ نہ ہوں۔
صارف نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی سابقہ شریک حیات کو 120 گرام سونا اور 18 لاکھ روپے نقد دیے ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 120 گرام سونا اور 18 لاکھ کیش دیا ہے، نہیں لیا۔ میں سنگل ہوں، خوش ہوں، آزاد ہوں، میری زندگی، میرے اصول، سنگل اور خوش۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی سابقہ شریک حیات کو 120 گرام سونا اور 18 لاکھ روپے نقد دیے ہیں، اور اس وقت وہ ’سنگل، خوش اور آزاد‘ ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میری زندگی، میرے اصول، سنگل اور خوش‘۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دلچسپی کا باعث بنی اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ پلیز دوبارہ شادی نہ کرنا، تمہاری ماں ہی کافی ہے تمہاری دیکھ بھال کے لیے، انجوائے کرو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیوی سے چھٹکارا پانے پر شوہر کا انوکھا ’جشن آزادی‘
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ میں تمہارے لیے خوش ہوں کیونکہ تم نے اپنی زندگی کے لیے اسٹینڈ لیا۔ کچھ لوگ تو صرف سماج کے لیے شادی میں رہتے ہیں اور باہر ناجائز تعلقات رکھتے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ نئی زندگی کی مبارکباد، اسے بہتر بنائیں اور اپنی شرائط پر زندگی گزاریں۔














